• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ کا اجلاس کل طلب، 22 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پنجاب کابینہ کے 25 ویں اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ اورنج ٹرین کے کرائے کو حتمی شکل دے گی۔ جبکہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس بھی زیر غور آئے گا۔ قائد اعظم لائبریری میں تقرریوں کے ترمیمی بل پر بھی غور کیا ہو گا۔  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں کابینہ کی قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ اور ڈیولپمنٹ کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

اس موقع پر پنجاب کابینہ پولیس اسپشل برانچ انٹیلی جنس کیڈر کے نام سے سروس رولز 2019 پر تجاویز دے گی۔

اجلاس میں حکومتی سرپرستی میں دکانیں بنانے کے ترمیمی بل 2019 پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیاحت کے فروغ کیلئے بنائے جانے والے کوآرڈینیشن بورڈ پر بھی غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین