عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ ہوا، دفاعی نظام نے ڈرون طیارے کو روکنے کے لیے کارروائی کی۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈرون طیارہ امریکی سفارت خانے کے احاطے میں جاگرا۔
قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے جاری ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا، حملوں میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔
ابوظبی کی شاہ گیس فیلڈ میں ڈرون حملے سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا، فجیرہ کے قریب آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔
یو اے ای کی وزارت دفاع کے مطابق صبح سے اب تک 10 بیلسٹک میزائل اور 45 ڈرونز کو دفاعی نظام سے روکا گیا ہے۔