ملک میں ایک ہی روز میں پولیو کے 5 کیسز سامنےآگئے، جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق پولیو کے 4 کیسز خیبرپختونخوا اور ایک بلوچستان میں سامنے آیا ہے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کا ضلع لکی مروت پولیو وائرس کا گڑھ بننے لگا ہے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق 5 میں سے 3 کیسز لکی مروت میں سامنے آئے ہیں، ان بچوں کی عمریں11،17 اور 22 ماہ ہیں۔
حکام کے مطابق موذی مرض کے شکار بچوں کے والدین انسداد پولیو کی ویکسین کے قطرے پلانے سے انکاری تھے۔
بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس پشین میں سامنے آیا ہے، وائرس کے شکار بچے کی عمر 7 ماہ ہے۔