• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑی اور فنکار بھی پولیو کو ہرانے کےلیے میدان میں آگئے

کھلاڑی اور فنکار بھی پولیو کو ہرانے کےلیے میدان میں آگئے


پاکستان اور پولیو کے درمیان جاری مقابلے میں کھلاڑی اور فنکار بھی پولیو کو ہرانےکےلیے میدان میں آگئے ہیں۔

انسداد پولیو کے حوالے سے اداکار احسن خان ،اعجاز اسلم ،صبور علی ،سنیتا مارشل ،گلوکار سلمان احمد اور فاخر نے عوام کے نام پیغامات دیے ۔

سابق کپتان سرفراز احمد ، محمد حفیظ اور شاداب خان نے عوام سے اپیل کی کہ آئیے مل کر پولیو کو ہرائیں، اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں ۔

پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں نے پیغام دیا کہ پولیو کو ہرادو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاؤ۔

تازہ ترین