آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کیماڑی سے آنے والی بو کی وجہ معلوم کی جائے، مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے فضا میں بدبو کم نہیں ہورہی، پہلے وجہ معلوم کریں پھر ریلوے کالونی سے ضرورت کے تحت انخلا کریں، متاثرہ علاقوں سے عوام کو شادی ہالوں میں شفٹ کیا جائے۔

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ پورٹ پر موجود کنٹینر میں جو کچھ بھی ہے چیک کرایا جائے، جس پر کمشنر کراچی نے بتایا کہ کنٹینر سے آف لوڈنگ بند کرا دی ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے کیماڑی کے نجی اسپتال اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ بھی لیا، زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کی عیادت اور علاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ مریضوں کو جناح اور سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ادھر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی نے کہا ہے کہ کراچی کے جناح اسپتال میں کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثرہ 25 افراد لائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی، متعلقہ ادارے 24 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی گیس کے اخراج کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام ہیں۔

قومی خبریں سے مزید