• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ناردرن نے ایم سی سی کو 9 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پیر کوایم سی سی کے کپتان سنگاکارا نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ناردرن نے حریف کومقررہ بیس اوورز میں 153 رنز کا ہدف دیا۔ علی عمران نے 43 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ سرمد بھٹی نے 25 رنز بنائے۔ ایم سی سی کے روی بوپارہ نے 3 جبکہ رولوف اور عمران قیوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بناسکی۔ سمت پٹیل نے39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تازہ ترین