• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ افتتاحی تقریب، 350 فنکار پرفارم کریں گے

سپر لیگ افتتاحی تقریب، 350 فنکار پرفارم کریں گے 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی فضائیں پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کی دھنوں میں رنگ جائیں گی۔ میدان اور اطراف میں روشنیوں کا سیلاب امنڈ آئے گا۔ ایونٹ کی پروقار افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یہ تقریب خالصتاً پاکستانی رنگ میں رنگی ہوگی۔کوئی غیر ملکی فن کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ تقریب جمعرات کی شام پونے سات بجے شروع ہوگی۔ جس میں مجموعی طور 350 فنکار لوگوں کو محظوظ کریں گے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

تازہ ترین