• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویب سائٹس پر فحش مواد کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت و دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ویب سائٹس پر فحش مواد رکھنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، سندھ ہائی کورٹ میں ویب سائٹس پر فحش مواد سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی، عدالت کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بتائیں وفاقی حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے، وفاقی حکومت دیکھے کہ ویب سائٹس پر غیر اخلاقی مواد موجود کیوں ہے،ویب سائٹس سے متعلق پی ٹی اے سب سے اہم اتھارٹی ہے،پی ٹی اے حکام بتائیں کہ ان کا ادارہ اس حوالے سے کیا کر رہا ہے۔

تازہ ترین