• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوری رہنما کی تیزرفتاری پر سال میں دوسری بار گرفتاری

لندن ( جنگ نیوز) کنزرویٹیو پارٹی کے سابق ایم پی سال میں دو مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ کے جرم میں پکڑے گئے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ برائن بنلی پر تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ کے علاوہ لائسنس پر چھ پوائنٹس بھی درج کر دیئے گئے۔ وہ 27 اپریل 2019 ء کو ویلنگر بو میں اپنی جیگوار گاڑی میں 40 میل فی گھنٹہ زون میں 64 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کرتے پکڑے گئے تھے۔مسٹر بنلی2005اور 2015 کے درمیان نارتھمپٹن سائوتھ کے کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ تھے۔ انہوں نے ڈرائیونگ کے دوران میعاد ختم ہونے والا لائسنس بھی استعمال کیا تھا۔ انہوں نے نارتھمپٹن مجسٹریٹ کورٹ میں ان جرائم کا اعتراف کیا۔ پارکر وے، ہیگھم فیئرس نارتھمپٹن شائر سے تعلق رکھنے والے برائن بنلی کو میعاد ختم ہونے والا لائسنس استعمال کرنے پر 6 146 اوروکٹم سرچارج ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ مئی 2019 میں ان کے ڈرائیونگ کرنے پر چھ ماہ کیلئے پابندی لگا دی گئی تھی جب تیز رفتاری کے جرم کے بعد ان کے لائسنس پر کل 12 پوائنٹس ہو گئے تھے ۔ وہ 2007 میں 12 پوائنٹس تک پہنچنے کے بعد ایک بار اپنے لائسنس سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ جب ان سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو برائن بنلی نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
تازہ ترین