• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی میں ہلاکتیں،علی زیدی کا بیان غیر ذمہ دارانہ، سعید غنی

علی زیدی کا بیان غیر ذمہ دارانہ، سعید غنی 


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ کیماڑی میں گیس کے باعث متاثر ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی، لیکن زہریلی گیس کے پیچھے کی وجوہات سامنے نہیں آرہیں، پاک بحریہ کی ٹیم سے بھی مدد کی درخواست کی ہے، علی زیدی کی جانب سے ابتدا ہی میں پورٹ کو کلیئر قرار دینے کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، جب تک کسی چیز کی کوئی تحقیقات نہیں ہوتی انکوائری مکمل نہیں ہوتی، ہمیں بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ جیو پاکستان میں سینئر کیریئر کونسلر سید عابدی نے جرمن قونصلیٹ میں جرمن سفیر برنارڈ شلیک ہیک سے گفتگو کی۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے، سعید غنی کی باتوں کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا، رات بھر جس کنٹینر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی جاتی رہیں ۔

تازہ ترین