• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے، نان ٹیکنیکل اہلکار دوبارہ اہم پوسٹوں پر براجمان

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے) آرڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نے عمارت کی مسمارگی کے الزام میں مبینہ معطلی کے بعد انکوائری مکمل ہوئے بغیر بحال ہونے والے دونوں نان ٹیکنیکل اہلکاروں کو واپس ٹیکنیکل پوسٹوں پر بطور بلڈنگ سرویئر تعینات کر دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹاف کی کمی کا بہانا بناکر نان ٹیکنیکل عملہ کو ٹیکنیکل پوسٹوں پر لگایا جا رہا ہے جنہیں نہ بلڈنگ پلان کا کچھ پتہ ہوتا ہے اور نہ ہی وہ اس کو پڑھنا جانتے ہیں ، جونیئر کلرک عامر محمود کو بلڈنگ سرویئر کی ڈیوٹی دیتے ہوئے زون چھ کا چارج دیدیا گیا ہے اور وہ اڈیالہ روڈ ، چکری روڈ وغیرہ کا ایریاز دیکھیں گے جبکہ سٹینو گرافر عاصم نواز کو ایئرپورٹ روڈ ، اسلام آباد ہائی وے سروس روڈ ، ہائیکورٹ روڈ ، گلریز ، بوستان خان ہائوسنگ سکیمز ،ایسٹرج، سٹی ولاز، ڈھوک منشی ، فضائیہ ہائوسنگ سکیم، شفا کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ، جوڈیشل کالونی ، ڈاکٹرز ٹائون اور اس کا ملحقہ ایریاز کے سرکل تین کا چارج دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ ہائیکورٹ روڈ سے ملحقہ کالونی میں ہی عمارت زمین بوس ہوئی تھی جس کے الزام میں انہیں نوکری سے معطل کیا گیا اب بھی اسی ایریا کا چارج دیدیا گیا ۔
تازہ ترین