• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع اللہ شہید نے ڈرگز مافیا کے خلاف آواز بلند کرکے جرات کا مظاہرہ کیا،رئوف مینگل

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماسابق ایم این اے میرعبدالرئوف مینگل نے ایک بیان میں نوشکی میں ڈرگزمافیاکی جانب سے نوجوان طالب علم سمیع للہ مینگل کی شہادت پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہید نوجوان نے جرات اوربہادری کیساتھ مافیا کیخلاف آوازبلندکی نوشکی شہر سمیت بلوچستان میں منشیات کے ذریعے نوجوانوں کوقومی بیگانگی کی طرف مائل کرنیکی روش میں انتظامیہ کاکردار بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے اوراس سے وابستہ قوتیں انسانیت کے دشمن ہیں۔ ایک انسان کی جان بچانے والا پوری انسانیت کو بچاتاہے۔ سمیع اللہ مینگل کی شہادت سے کئی معصوم اس لعنت سے محفوظ ہوگئے لیکن حقیقی منزل کاسفراورشہادت کارتبہ ہرکسی کونصیب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری قابل مذمت ہے ۔
تازہ ترین