• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت عزیز میمن کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرے، بی یوجے

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سندھ میں سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ حکومت قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین اور جنرل سیکرٹری رشید بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سینئر صحافی کا لرزہ خیز قتل سندھ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے ،جونہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے صحافیوں کیلئے باعث تشویش ہے ،صحافی کو گزشتہ کئی دنوں سے خاندان سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں ،دھمکی دینے والوں سے متعلق شہید صحافی نے نشاندہی بھی کی تھی لیکن سندھ حکومت نے اس سنگین معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ حکومت عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار کمیٹی بنائےاور ان لوگوں بھی شامل تفتیش کیا جائے جن کی نشاندہی عزیز میمن نے اپنے زندگی میں کی تھی ،اگر اس حوالے سے کمزوری برتی گئی توملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان بھر کے صحافی ردعمل کے طور پر سخت احتجاج کرینگے،بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نا شناس لہڑی اور بی یو جے کے رکن شاہنواز لہڑی کے والد کے انتقال پر تعزیت کی گئی ہے۔  
تازہ ترین