• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیوں کا معاملہ 18 ماہ سے زیرالتوا، اساتذہ کا کل سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاج کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)متحدہ محاذِ اساتذہ پنجاب کے مرکزی عہدےداروں نےترقیوں کا معاملہ 18ماہ سے زیر التوا ہونے  پر 19 فروری کو دن 2 بجے  سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاج کا اعلان کہا ہے،اس سلسلے میں  مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران محاذ کے عہدیداران نے کہا کہ محکمہ تعلیم سکولز سخت بدانتظامی کا شکار ہے،30 ہزار اساتذہ کی پروموشن کا معاملہ گزشتہ 18 ماہ سے رکا ہوا ہے،5 ہزار ہائی سکول بغیر ہیڈ ٹیچرز کے چلائے جا رہے ہیں،اساتذہ کی 30 ہزار آسامیاں خالی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں سکولوں میں درجہ چہارم اور خاکروب کی آسامیاں خالی ہیں،اساتذہ اور طلبہ سکولوں میں خود جھاڑو دینے پر مجبور ہیں،اسمبلی سے ایکٹ پاس ہونے کے باوجود 20 ہزار سے زائد اساتذہ کی ریگولرائزیشن زیر التوا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی پروموشن،ریگولرائزیشن،کمپیوٹر الائونس،پے پروٹیکشن،ٹائم سکیل،لیو ان کیشمنٹ اور پینشن وغیرہ جیسے اہم ترین مسائل حل نہیں ہو رہے،اساتذہ نے کہا کہ وہ اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کرتے ہوئے احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین