• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج کنڈ روڈ کی تعمیر ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے 18 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سورج کنڈ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سڑک کی تعمیر مکمل کرنے کیلیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،نامکمل منصوبے سے شہری مسائل کا شکار اور کاروباری افراد متاثر ہو رہے ہیں،ڈائریکٹر انجئینرنگ نذیر چغتائی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ کی تعمیر پر 18 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں،سوا تین کلومیٹر طویل روڈ کی مکمل کارپٹنگ کی جائے گی جبکہ بیس ڈالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین