• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، اسپیکر کی کرسی پر قبضہ، ایوان مچھلی بازار بن گیا

خیبر پختونخوا اسمبلی، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی


پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی، سپیکر کرسی پر قبضہ، ایوان مچھلی بازار بن گیا، حکومتی ارکان غیر حاضر، نگہت اورکزئی نےا سپیکر کی کرسی پر قبضہ کرکے احکامات جاری کرنا شروع کردئیے،خواتین سکیورٹی اہلکار طلب، اپوزیشن کا کاروائی روکنے کیلئے وزرا کا گھیراؤ، حکومت کیخلاف نعرے بازی ، سکیورٹی اہلکار طلب کرلئے گئے،ہنگامہ آرائی میں2بل پیش، وزیر اعلیٰ کے گھر اور دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان ، نازیبا الفاظ کے استعمال پرمشاق غنی برہم، سپیکر نے کہاکہ غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر اپوزیشن کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔

تازہ ترین