• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ماہرہ کی غیر معمولی حمایت کا شکریہ‘، انتونیو گوتیرس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ماہرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی غیر معمولی حمایت کی تعریف بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا مہاجرین کے میزبان ممالک کو سپورٹ کرے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتونیو گوتیرس نے ماہرہ سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں پناہ گزین افغانیوں کے 40 برس مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ایسے میں میری ایک یادگار ملاقات ماہرہ خان سے ہوئی جو مہاجرین کی سفیر ہیں۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ماہرہ سمیت تمام پاکستانیوں کی بھرپور حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان کے دورے پر آئے یو این سیکریٹری کے ٹوئٹ کو ماہرہ نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔

ماہرہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ان کے ساتھ مزید کام کرنے کی منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: افغان مسئلے کا حل بہت پیچیدہ ہے، زلمے خلیل زاد

یاد رہے کہ پاکستان آئےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکا ہیں، پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کیلئے مثبت اقدامات کئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے آگے آنا چاہئے، پاکستان اور ایران دنیا بھرمیں مہاجرین کے بڑے میزبان ملک ہیں۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی خیر سگالی سفیر ہیں ۔

تازہ ترین