سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ پاکستان نے 40 برس سے افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے۔
پاکستان میں پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک کوسپورٹ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران افغان مہاجرین نے اثر انگیز واقعات، امیدیں اور خواب شیئر کیے۔
انتونیو گوتیرس نے مزید کہا کہ دنیا مہاجرین کی مدد کرنے میں اُسی جذبے کا اظہار کرے جیسا مہاجرین کی مدد کرنے والے ممالک اور ان کی قیادتیں کر رہی ہیں۔