• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مسئلے کا حل بہت پیچیدہ ہے، زلمے خلیل زاد

افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کا حل بہت پیچیدہ ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے مہاجرین کانفرنس سے خطاب کے  دوران کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل آسان نہیں ہے، افغان متحارب دھڑوں کو ایک میز پر بٹھانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکا طالبان معاہدہ افغان دھڑوں میں مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا، امن عمل میں افغانستان کے ہمسائیوں کا بھی بڑا کردار ہے۔

زلمے خلیل زاد کا مہاجرین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ امریکا طالبان معاہدے کے نتیجے میں نئے پاک افغان تجارت تعلقات شروع ہوں گے۔

انہوں نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ امریکا طالبان معاہدے کے نتیجے میں پاک افغان تجارت تعلقات بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ  پاکستان میں دہشت گردوں کے اب کوئی ٹھکانے نہیں رہے ہیں، پاکستان کے عوام کے لیے گزشتہ بیس سال مشکلات کا شکار رہے، تمام مشکلات کے باوجود پاکستان اور عوام نے افغان مہاجرین کی مدد کی، فراخ دلی کا بینک بیلنس سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی ، افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے بہت کوشش کی ہے اور افغان عوام نے چالیس سال میں بہت سی مشکلات برداشت کیں، افغان مسئلے کے حل پر حکومت اور سیکورٹی فورسز کا موقف یکساں ہے۔

تازہ ترین