• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں انتظامیہ کی 11 منزلہ عمارت گرانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں انتظامیہ نے ایک گیارہ منزلہ عمارت کو گرانے کیلئے دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا تاہم عمارت کے دو بلاک تو زمین بوس ہوگئے لیکن درمیانی بلاک گر نہ سکا اور ایک طرف جھک گیا۔

دوسری جانب بلاک کے ایک طرف جھک جانے پر لوگوں نے اسے اٹلی کے شہر پیسا میں واقع ٹس کین بیل ٹاور سے ملانا شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ ایک بار پھر بقایا بلاک کے گرانے کا کام شروع کریگی۔