• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی عزیز میمن قتل: اسپیکر قومی اسمبلی کی وزیر داخلہ سے ملاقات

صحافی عزیز میمن قتل: اسپیکر قومی اسمبلی کی وزیر داخلہ سے ملاقات


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صحافی عزیز میمن کے قتل کے معاملے پر وزیرداخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ سے ملاقات کی ہے۔

وزیرداخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اسد قیصر نے کہا کہ عزیز میمن کا قتل آزادی صحافت پر کاری ضرب ہے، صحافی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل انتہائی شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے قتل کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا اور ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافی برادری کو فرائض سر انجام دینے کے لیے ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین