• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ عشناشاہ مردانہ روپ میں نظر آئیں گی

لاہور (ایجنسیاں) معروف اداکارہ عشنا شاہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل کررہی ہے جس میں انہوں نے ایک مرد کا روپ دھار رکھا ہے۔ گھنی مونچھوں اور مردانہ ہیئرکٹ کے ساتھ ساتھ سوٹڈ بوٹڈ عشنا کے جوتے ، ٹائی اور ہاتھوں میں پہنی گھڑی تک سب پرفیکٹ ہے۔ سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں جاری ہیں کہ یہ گیٹ اپ عشنا کے نئے آنے والے ڈرامہ سیریل کیلئے ہے یا پھر کسی فوٹو شوٹ کیلئے انہوں نے مردانہ روپ دھارا ہے تاہم یہ گیٹ اپ کسی ڈرامے کے بجائے ایک ٹی وی کمرشل کیلئے ہے۔ انسٹا گرام پر اداکارہ نے خود بھی اپنی 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا مرد بنیں ۔
تازہ ترین