• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے،مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات منہدم وسربمہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آشکار داور کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں خلاف ضابطہ کمرشل ،اضافی منزلوں سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہر کردیا،تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 7/7بی ون ایریاپر تیسری منزل کومنہدم اورپلاٹ نمبر 18-A/7،بی ون ایریا پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت اورچوتھی و پانچویں منزل کی شیٹرنگ کو منہدم کرتے ہوئے جگہ کوسربمہرکردیا،پاپوش نگر میں پلاٹ 7/13،بلاک 5-Eپر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی چھت وکالمزاورپلاٹ نمبر 13/11،بلاک 5-C،پرسامنے کی جانب تعمیرات کومنہدم جبکہ گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبر C-22،بلاک 6ایف بی ایریاپرغیرقانونی شادی ہال کی پارٹیشن دیواروںاور سامنے کی جانب تعمیرات کومنہدم کردیا گیا، گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر C-35 اورC-35/1،بلاک 17اسکیم 24،پر غیرقانونی دکانوں ،بیسمنٹ اورلازمی کھلی جگہ پر تعمیرات ،جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 150-K،بلاک 2،پی ای سی ایچ ایس پر آرسی سی چھت اور تمام کمروں کی پارٹیشن دیواروں،ملیرٹائون میں پلاٹ نمبر FS-14/14،مین جناح اسکوائرالسید شادی لان اورملیر میں واقع شادیانہ میرج ہال کی تعمیرات کومکمل منہدم کردیاگیا،دریں اثناء ڈیمالیشن ٹیموں نے بلدیاٹائون میں پلاٹ نمبر ST-1، اورST-2سیکٹر3-B،سعیدآباد پر غیرقانونی بکنگ کی مکمل تعمیرات اور نیوکراچی میں پلاٹ نمبر ST-19،سیکٹر5C-3،نارتھ کراچی پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور شیٹرنگ کومنہدم کر دیا گیا،مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ موجودتھی۔

تازہ ترین