• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاب کرنے پر ایوانکا ٹرمپ تنقید کی زد میں

واشنگٹن(آئی این پی)ایوانکا ٹرمپ پر متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران حجاب کرنے پر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا پر ناقدین نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی بیٹی کو مسلمانوں کے رسم ورواج اپنانے کے بجائے اپنے والد سے اسلامو فوبیا پر بات کرنی چاہیے۔ دبئی میں ایوانکا ٹرمپ نے گلوبل وومنز فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے بھی ملاقات کی۔شیخ زید جامع مسجد کے گرد انہیں باحجاب دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا میں ان پر سخت تنقید شروع ہوگئی۔ٹرمپ کے کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ انہیں مسلمان رہنماوں کو خوش کرنے کے بجائے ان کے سامنے احتجاج کرنا چاہیئے تھا جب کہ کچھ لوگ سمجھتے تھے کہ ایوانکا کو مسلمانوں کے رسم ورواج اپنانے کے بجائے اپنے والد سے اسلامو فوبیا پر بات کرنی چاہیے۔
تازہ ترین