• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیبی ابراہمزایم پی کوروکنا بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،عبدالمجید ندیم

بر منگھم( پ ر) ڈیبی ابراہمزایم پی کو دلی ائرپورٹ پر روکنا بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔بھارت سرکار کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔وقت آگیا ہے کہ اقوامِ متحدہ بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کا نوٹس لے اور برطانیہ اپنے ملک کی ایم پی کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر صدائے احتجاج بلند کرے ۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے قائم مقام صدر مفتی عبدا لمجید ندیم نے اپنے خصوصی بیا ن میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا’’ ڈیبی ابراہمز آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ آف کشمیر کی چئرپرسن ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اٹھا رہی تھیں ۔4 فروری کو تحریکِ کشمیر برطانیہ کے زیرِ اہتمام ہونے والی انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں بھی انہوں نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے لاک ڈاؤن ، حقوقِ انسانی کی پامالیوں اور عورتوں اور بچوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی تھی جو بھارت کے لیے ناقابلِ قبول تھی، یہی وجہ ہے کہ آج انہیں ائرپورٹ پر روک کر دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ مفتی عبدالمجید ندیم نے کہا ’’ بھارت جس قدر بھی پابندیاں لگائے گا اور میڈیا، حقوقِ انسانی کی تنظیموں اورعالمی سیاسی رہنماؤں کو مقبوضہ وادی میں جانے سے روکے گا تو یہ سب کچھ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ بھارت انٹرنیشنل کمیونٹی سے بہت کچھ چھپارہا ہے ۔ اس طرح کے اقدامات سے اس کا خوفناک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگا ۔لہٰذاوقت آ گیا ہے کہ اقوامِ عالم اس کھلی ریا ستی دہشت گردی کے خلاف آ واز بلند کریں۔
تازہ ترین