• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اترینگے، عاقب جاوید

قلندرز متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اترینگے، عاقب جاوید 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) عاقب جاوید گذشتہ 2 ایڈیشنزسے لاہور قلندرز کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کے بعد ہم پر تنقید کی گئی ، ہم نے حکمت عملی کے تحت بڑے ناموں کے بجائے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ متوازن بیٹنگ اور بولنگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتے ہیں ۔ کرس لین اور فخر زمان جیسے جارحانہ مزاج بیٹسمینوں کی موجودگی لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن اپ کا خاصہ ہوگی۔ مڈل آرڈر میں محمد حفیظ اور بین ڈنک میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی کارکردگی بھی اہم ہوگی۔دونوں پاکستان کی پچز کو بخوبی جانتے ہیں اور ان کا تجربہ قلندرز کے لیے مؤثر ہتھیار ہوگا۔

تازہ ترین