لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے مریم اور حمزہ کے بعدچوہدری شوگر ملز میں منی لانڈرنگ میں گرفتار نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم کو ایک ایک کروڑ کے 2مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے یوسف عباس کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔