• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ سال میں ملکی قرضوں میں 11ہزار 114ارب روپے اضافہ

اسلام آباد(جنگ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیڑھ سال کے دوران حاصل کیے گئے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال میں ملکی قرضوں میں11 ہزار 114ارب روپے کا اضافہ ہوا اور ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 40 ہزار 993 ارب روپے ہوگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی کے) 94.1 فیصد تک پہنچ گیاہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال میں اندرونی قرضوں کے بوجھ میں 5 ہزار 260ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ بیرونی قرضوں میں 3ہزار 198ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک پر دسمبر 2019تک اندرونی قرضوں کا بوجھ 21 ہزار 676 ارب روپے رہا جبکہ دسمبر 2019تک بیرونی قرضوں کا بوجھ 10ہزار 993ارب روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں قرضوں میں 522 ارب روپے کی کمی ہوئی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی اور پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

تازہ ترین