• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکولز 5 فیصد سے زائد بڑھائی گئی فیس واپس کریں ،لاہور ہائیکورٹ 

نجی اسکولز 5 فیصد سے زائد بڑھائی گئی فیس واپس کریں ،لاہور ہائیکورٹ 


لاہور(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کو وصول کی گئی 5فیصد سے زائد اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے نجی اسکولوں کوفیسوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت کا تحریری فیصلہ 6صفحات پر مشتمل ہے۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں نجی اسکولوں کی جانب سے وصول اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین