• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے راہداری منصوبے پر مطالبات ماننے کا عندیہ دیدیا،پرویز خٹک

Federal Government Indicate Demands On Transit Project
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چائنا اقتصادی راہدار ی منصوبے پر وفاقی حکومت نے صوبے کے مطالبات تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا اوروفاقی وزیر احسن اقبال نے خط کا جواب دے دیاہے ۔

نوشہرہ کے علاخویشکی پایان میں تحصیل ناظم زرعالم خان کی رہائش گاہ پر جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چائنا اقتصادی راہداری منصوبے پر جلد وفاقی وزیر احسن اقبال سے تفصیلی بات چیت کریں گے اور اس اہم ترقیاتی منصوبے کے شروعات کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نےکہاکہ سابقہ دور حکومت میں لوٹ مار اور تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، کرپشن، لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر سمیت تمام سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں، ڈیوٹی سے غفلت بھرتنے والے تمام اداروں کے ملازمین کے خلاف انکوائری کرکے ان کو برطرف بھی کیاجاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے خیبرپختونخوا کے 5اضلاع میں انڈسٹریل ا سٹیٹ قائم کی جارہی جس میں کارخانوں کو 5فیصد سود میں کمی، سستی بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔جس سے آئندہ سال صوبہ بھر میں ایک صنعتی انقلاب آجائے گا اور بے روز گاری میں کمی آئے گی ۔

اس موقع پرممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا کا خیل سمیت دیگرمقررین بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین