• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی: اموات کی وجہ کیا چیز بنی؟ حتمی تعین نہ ہوسکا

کیماڑی: اموات کی وجہ کیا چیز بنی؟ حتمی تعین نہ ہوسکا


کراچی میں بندرگاہ کے قریبی علاقوں میں اموات کی وجہ کیا چیز بنی؟ حتمی تعین اب تک نہ ہوسکا۔

جامعہ کراچی کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے شہریوں کے گیس سے متاثر ہونے کا امکان رد کر دیا۔

جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی صحیح وجہ موت پوسٹ مارٹم سے ہی معلوم ہوگی، ابتدائی رپورٹ میں سویا ڈسٹ کو اموات کی وجہ بتایا گیا تھا۔

کمشنر کراچی نے بھی وزیراعلیٰ کو رپورٹ میں وجہ سویابین ڈسٹ قرار دے دی، تین دنوں میں کیماڑی میں 14 افراد جان سے گئے، سیکڑوں کی حالت غیر ہوئی۔

تین روز بعد بھی کیماڑی میں پراسرار گیس سے ہلاکتوں کا معمہ حل نہ ہوسکا، گیس ہے یا سویابین ڈسٹ متعلقہ ادارے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

کیماڑی کے علاقوں ریلوے کالونی، جیکسن مارکیٹ، مسان چوک کے رہائشیوں میں خوف وہراس ہے، بچے، بوڑھے، جوان، عورتیں ماسک لگا کر رہنے پر مجبور ہیں۔

وزیرِاطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے، ابھی ایسی صورتحال نہیں کہ متاثرہ علاقے سے لوگوں کو نکالا جائے۔

دوسری جانب میئرکراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومتوں نے واقعے پر سنجیدگی نہیں دکھائی، انہیں سرکاری سطح پر معاملے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

تازہ ترین