• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پی ایس ایل فائیو ٹرافی کی رونمائی

کراچی: پی ایس ایل فائیو ٹرافی کی رونمائی


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان ٹرافی لیکر اسٹیڈیم میں داخل ہوئے، جبکہ تقریب میں چیئرمین پی سی بی، پانچ ٹیموں کے کپتان فرنچائز مالکان نے شرکت کی۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کا معرکہ کل سے شروع ہوگا جس میں چھکے اور چوکوں کی بارش ہوگی، جبکہ کھلاڑی بھی بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ سے پہلے رنگا رنگ تقریب ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستانی کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، اتنا بڑا ایونٹ پہلے نہیں ہوا، بڑی تعداد میں غیر ملکی پلیئرز کی آمد سے غیر ملکی ٹیموں کا بھی اعتماد بحال ہوگا۔

احسان مانی نےکہا کہ کراچی نے پچھلے سال خوب سپورٹ کیا، افتتاحی میچ ہونا اس سپورٹ کا اعتراف ہے۔

پی ایس ایل فائیو کا معرکہ شروع ہونے سے پہلے تمام ٹیموں نے بھرپور تیاری بھی کی کل پہلا جوڑ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد کے درمیان پڑے گا۔

تازہ ترین