• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی معیار کاعلاج فراہم کرنے کی کوشش کررہےہیں ،یاسمین راشد

لاہور( جنرل رپورٹر )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹلزکے نیوبلاک کاسنگ بنیادرکھ دیا ۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کاسنگ بنیادرکھتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹل کے نیوبلاک کی تعمیرپرچھبیس کروڑروپے کی لاگت آئے گی ۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ طالبات کی سہولت کیلئے یہاں اوورہیڈبرج بھی تعمیرکیاجارہاہے۔مزیدبرآں صوبائی وزیرصحت اورورلڈبنک کے وفدکے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ورلڈبنک کے وفدنے محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سکریننگ پروگرام کی تعریف کی۔ صوبائی وزیرصحت اورورلڈبنک کے وفدکے درمیان صحت کے شعبہ میں مزیدتعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ورلڈبنک کے وفدسے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیارکے علاج معالجہ کویقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین