• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہم کی بیالوجی پریکٹیکل کی کاپی مارکیٹ میںنایاب

لاہور(خبر نگار)نہم جماعت کے سالانہ امتحانات سر پر ہیں تاہم بیالوجی کے پریکٹیکل کی کاپی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ امتحان کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا۔ بچوں کوپریشانی کاسامناہے۔ طلبا ءکا کہنا ہے کہ اساتذہ نے پریکٹیکل کاپی دستیاب نہ ہونے سے ہمیں عملی طور پر تجربات نہیں کرائے، جبکہ اساتذہ کاکہنا ہے کہ عملی تجربات نہ ہونے سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا ۔بچوں کو پریکٹیکل نہ کرانے سے سائنس اورآرٹس کی افادیت ختم ہوجاتی ہے، ۔ دوسری طرف پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام کاکہنا ہے کہ پریکٹیکل کی کاپی جلد فراہم کردی جائے گی۔
تازہ ترین