آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رِٹیل تجارت کی سب سے بڑی نمائش یوروشاپ 2020ء اختتام پذیر

رِٹیل (خوردہ) تجارت کی سب سے بڑی نمائش EUROSHOP 2020  (یوروشاپ 2020) جرمنی کے شہر Dusseldorf (ڈسیلفورڈ) میں جمعرات کو اختتام پذیر ہوگئی۔

پانچ روز جاری رہنے والی اس نمائش میں 57 ممالک کے 2300 نمائش کنندگان نے اپنی مصنوعات پیش کیں، جنہیں دنیا بھر سے آئے ہوئے 94 ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا۔

اس موقع پر رِٹیل کی دنیا میں کام کرنے والی ہر صنعت اور کمپنی نے اپنا اسٹال لگایا جس میں پیش کاری کے نئے انداز، پھل سبزیوں اور اشیائے خوردنی کو محفوظ رکھنے والے فریج، پورا رِٹیل اسٹور ڈیزائن کرنے والی کمپنیاں اور دیگر شامل تھے۔

اس کے علاوہ آن لائن شاپنگ کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

سولر پینل کے ذریعے بجلی حاصل کرتی ریڑھیاں اور سیڑھیوں کے ذریعے بھاری سامان اوپر پہنچا نے والی ہتھ ریڑھیاں توجہ کا مرکز رہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید