پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی) کے لیے حکومت سے مزید 4 ارب 28 کروڑ روپے مانگ لیے۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ منصوبے کی لاگت میں اضافہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہوا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی کے لیے باہر سے بھی اشیا منگوائی گئیں جو مہنگی ہیں، اضافی رقم صوبائی حکومت فراہم کرے گی جس کی منظوری ایکنک سے لی جائے گی۔