• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا، جس کی صدارت اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کریں گے، اجلاس میں غیرسرکاری کارروائی نمٹائی جائے گی۔

اجلاس میں بی این پی کے ثنا بلوچ، اختر لانگو اور اکبر مینگل کی بیروزگاری کے خاتمے اور پشتونخوا میپ کے نصر اللّٰہ زیرئے کی زرغون ہاؤسنگ کو فعال کرنےکی قرارداد پیش کریں گے۔

جمعیت علما اسلام کے زابد علی ریکی مستونگ تا کوئٹہ ایئرپورٹ اور کچلاک تا پشین سڑکوں کو دو رویہ بنانے جبکہ جمعیت علما اسلام کے عبدالواحد صدیقی کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے مراسلے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹسز پیش اور وقفہ سوالات کے دوران محکمہ صحت اور زراعت سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین