آپ آف لائن ہیں
اتوار4؍شعبان المعظم 1441ھ 29؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد میں سائنسی نمائش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دہلی گورنمنٹ بوائزسیکنڈری اسکول کریم آباد میں سا ئنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای اوسینٹرل مرزا ارشد بیگ تھے ،نمائش کا افتتاح ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے کیا،انھوں نے طلبہ کے بنائے ہوئے ماڈلزبھی دیکھے اور انکی کاوشوں کو سراہا، انھوں نے اسکول کے استاد سردار احمد خاں کو کامیاب سائنسی نمائش کے انعقاد مبارک باد بھی دی بعد ازاں انچارج ہیڈ ماسٹر طارق محبوب نے مہمانان کی آمد پر اظہار تشکر کیا، تقریب میں مسعود سلطان،طارق علی،بشری احسان،تہمینہ سبین اور دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر مہان خوصوصی نے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید