آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی کمیٹی کا اجلاس، ن لیگ کی شرکت سے معذرت

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وقت کی کمی کو جواز بناتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی جبکہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے نئی تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کر دی ۔کمیٹی نے ن لیگ کو مزید 24 گھنٹے دے دیئے، مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے کم وقت دیاگیا، اجلاس کیلئے کوئی اور دن مقرر کیا جائے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ویڈیو لنک کے ذریعے کمیٹی اجلاس میں شامل کیاجائے۔دوسری جانب نواز شریف کی ضمانت کی توسیع کے معاملے پر صوبائی وزیر قانون اور خصوصی کمیٹی کے سربراہ راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا بھی شریک ہوئے ۔ راجہ بشارت نے کہا کہ کمیٹی نے بدھ کے روز نواز شریف کے ترجمانوں

کو طلب کیا تھا تاکہ تاکہ وہ تازہ رپورٹ لے کر کمیٹی کو اپنا موقف پیش کریں لیکن جمعرات کے روز ان کی طرف سے جواب آیا کہ ہم نہیں آسکتے اور وقت کم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید