• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کیخلاف 52انکوائریوں کیلئے ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں تشکیل

کراچی (اسد ابن حسن) سپریم کورٹ کے احکامات کے تناظر میں پی آئی اے کے خلاف تحقیقات میں جاری 52انکوائریوں کے لیے 5 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ہر ٹیم کا سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوگا جبکہ ممبران فی ٹیم چار افسران شامل ہوں گے۔ تحقیقات کو سہل بنانے کے لیے پی آئی اے ہیڈ آفس میں پہلی منزل پر ایف آئی اے کا کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے اور گزشتہ دو یوم سے تمام ٹیمیں وہاں بیٹھ کر تحقیقات کررہی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے تمام افسران کا تعلق اینٹی کرپشن سرکل، کمرشل بینک سرکل، اے ایچ ٹی سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل سے ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایچ آر سی پٹیشن نمبر 11817/2018 میں ایف آئی اے کو حکم دیا تھا کہ وہ 2008ء سے 2018ء تک کے آڈٹ پیراز پر تحقیقات کرے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کراچی سعید میمن کے دستخط سے 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹیم اے کے سربراہ اے ڈی سراج پنہور، ممبران میں انسپکٹر عمارہ قریشی اور رفیق بلوچ، سب انسپکٹر علی یاسر اور غلام صدیق شامل ہیں۔ اس ٹیم کو 2017ء اور 2018ء کی نو انکوائریاں دی گئی ہیں۔ ٹیم بی کے سربراہ اے ڈی رؤف شیخ ہیں اور ممبران میں اے ڈی گل شیر مغیری اور سب انسپکٹرز منصور مہمند، مہوش افتخار اور طاہر گجر پر مشتمل ہیں۔ مذکورہ ٹیم 2017، 2018 اور 2019ء کی 11 انکوائریاں کرے گی۔ ٹیم سی اے ڈی رابعہ قریشی، انسپکٹرز نبیل محبوب، اسٹیفن اور سب انسپکٹرز ارم یاسر اور فہیم الدین پر مشتمل ہے۔ مذکورہ ٹیم 2015ء سے 2020ء میں درج شدہ 13 انکوائریوں کی تحقیقات کرے گی۔
تازہ ترین