راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلع راولپنڈی میں سے گزرنے والی ریل کی پٹڑی 2019 میں37حادثات کا سبب بنی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے مریڑ سمیت آٹھ جگہوں کی نشاندہی کی ہے جہاں حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ ڈی ایس ریلوے،کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھجوائی جانےوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 34مرد اور3خواتین حادثات کا شکار ہوئیں۔رپورٹ میں مریڑ چوک،رحیم آباد، ٹرانزٹ کیمپ،شاہ خالد کالونی،چکلالہ ریلوے اسٹیشن، ڈھوک چراغ دین،ایئر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی، مندرہ پھاٹک کے مقامات کوخطرناک و حساس ترین قرار دیا گیا ہےاور سفارش کی گئی ہے کہ ان جگہوں پر پاکستان ریلوے وارننگ بورڈ نصب کرے۔ حفاظتی تار لگائی جائے۔ٹرین گزرتے وقت ہارن دے اورسپیڈ کم رکھی جائے۔