• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کے دورے سے قبل تاج محل کے اطراف بندروں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی شہریوں نے بندروں کے بڑی تعداد میں مل کر امریکی مہمانوں پر حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ پیر 24 فروری کو تاج محل کا دورہ کریں گے، اس دورے میں ٹرمپ کے کاروان میں خفیہ سروس کا عملہ بھی موجود ہو گا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس موقع پر تاج محل کے اطراف بندروں کی بڑی تعداد کو قابو کرنا مشکل ہو گا، حکام نے بندروں کو بھگانے کے لیے گارڈز کو غلیلیں فراہم کر رکھی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفت گو میں ایک شہری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بندروں کی بڑی تعداد نے مل کر حملہ کردیا تو ناخوش گوار صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔

شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں بندروں کے حملے کی صورت میں انہیں غلیل سے نشانہ بنانا بے اثر ہو گا۔

علاقے میں بندروں کے خوف کی وجہ سے شہری چھتوں پر جانے سے گریز کرتے ہیں جہاں بندروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

حکام کے مطابق علاقے میں پانچ سے سات سو کے قریب بندر موجود ہیں، جن کی جانب سے تاج محل کے اطراف سیاحوں کو تنگ کرنے کے واقعات عام ہیں۔

2018ء میں بندروں نے سیلفی لینے کے دوران دو فرانسیسی سیاحوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا تھا۔

تازہ ترین