آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کوہلی کے بعد پریانکا کے بھی 50 ملین فالوورز

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھی انسٹاگرام پر 50 ملین فالوورز ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر 50 ملین فالوورز کے ساتھ دوسری بھارتی بن گئی ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 50 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ ویرات کوہلی پہلے بھارتی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 50 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

پریانکا چوپڑا 50 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون 44 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب اِس سے قبل ایک اور فہرست بھی جاری کی گئی تھی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ انسٹاگرام پوسٹس سے کون زیادہ پیسے کماتا ہے اور اِس فہرست میں دو بھارتی بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اِس فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام شامل ہے۔ 

فہرست کے مطابق پریانکا چوپڑا کا نام 19ویں نمبر پر ہےجبکہ ویرات کوہلی کا نام 23ویں نمبر پر موجود ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید