• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی لڑکی گرفتار

بھارت میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرے  


بھارت میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس کے سلسلے میں بنگلورو میں ایک مظاہرےکے دوران لڑکی کو پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں شہریت قانون کے خلاف ریلی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والی لڑکی امولیہ لیونا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر کے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھی بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امولیہ لیونا نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی کی شہریت قانون مخالف ریلی میں ان کی موجودگی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا تھا ۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں رونما ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

تازہ ترین