پشاور(نمائندہ جنگ) ریگی کے قریب شیر برج میں کاؤنٹر ٹیرراز م پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں خودکش سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔
بم ڈسپوزل یونٹ نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا ۔ دہشت گردو ں کے قبضہ سے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ برآمد اور اہم شواہد اکٹھے کر لئے۔
گزشتہ روز سی ٹی ڈی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ ریگی شیر برج میں دہشت گرد پشاور میں بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے کے لئے آئے ہیں جس پر ان کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تو اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروںپر فائرنگ کردی۔
انہوں نے بھی جوابی فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میںپانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ذرائع کا کہناہے کہ دہشت گردو ں کے قبضہ سے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے بتایا جاتاہے کہ مارے جانے والوں میں ایک خود کش بھی تھا رات گئے بی ڈی یو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر خودکش جیکٹ ناکارہ بنادی۔