اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چو ہدری نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں نہیں آ رہے، شہباز شریف کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے، انہیں ہٹا کر قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کیا جائے، شہباز شریف، نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا کہ شہباز شریف خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں،اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے شہباز شریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے ، شہباز شریف پبلک اکائونٹس کمیٹی کا عہدہ پہلے چھوڑ چکے ہیں، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے۔