• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی حملہ قابل مذمت، نسلی نفرت کی بڑھتی ہوئی لہر پر تشویش ہے، پاکستان

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پاکستان نے جرمنی کے شہر ہناو میں گھنائونے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کی نتیجے میں کئی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ جرمنی حملہ قابل مذمت، نسلی نفرت کی بڑھتی ہوئی لہر پر تشویش ہے،پاکستان اس مشکل گھڑی میں جرمنی کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑاہے۔ ترجمان نے فائرنگ کےواقعہ میں بے گناہ ترک باشندوں کی ہلاکت پر ترکی کی حکومت کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دنیا کے بہت سے حصوں میں اسلام سے متعلق بڑھتے منفی تاثرت اور نسل کی بنیاد پر نفرت پرگہری تشویش ہے۔
تازہ ترین