• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخن ورفورم نے ملتان کے ادبی منظر کو خوبصورت بنا دیا،ڈاکٹر اسد اریب

ملتان (پ ر)نامورنقاد،ماہرتعلیم اوردانشور ڈاکٹر اسداریب نے کہاہے کہ سخن ورفورم کی ادبی بیٹھک نے گزشتہ دس برسوں کے دوران ملتان کے ادبی منظرنامے کوخوبصورت بنادیا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ملتان آرٹس کونسل میں ادبی بیٹھک کی دسویں سالگرہ اورسینئر صحافی اورشاعر رضی الدین رضی کی کتاب سخن وران ملتان کی تعارفی تقریب سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹرانواراحمد اورپروفیسرانورجمال تھے ۔ڈاکٹر اسداریب نے مزیدکہاکہ سخن وران ملتان میں رضی نے ملتان کی ادبی تاریخ اوریہاں کے قلمکاروں کاتذکرہ محفوظ کردیاہے ۔ڈاکٹرانواراحمد نے کہاکہ سخن ورفورم ملتان کاایک متوازن فورم ہے۔ پروفیسر انورجمال ‘کالم نگار خالد مسعودخان ‘قمر رضاشہزاد،شاکر حسین شاکر ،قیصرعباس صابر ، اور شہرحسن کامران نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین