• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر اور کامیاب زندگی کیلئےتعلیم کے حصول کو یقینی بنائیں ، صوبائی وزیر

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نےکہا ہے کہبہتر اور کامیاب زندگی کے لیے تعلیم کے حصول کو یقینی بنائیں ،یہ بات انہوں نے مقامی سکول میں منعقدہ تقریب تقسیم انعاماتسے خطاب کرتے ہوئےکی ،اس موقع پر رانا عبدالجبار ، محمد بلال،پرنسپل ذیشان نواز خان اور سلیم تونسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے سے انسان میں شعور پیدا ہوتا ہے اور انسان اپنے اچھے برے کی پہچان کر سکتا ہے ۔تقریب کے اختتام پرٹیچرز اور سٹوڈنٹ میں اچھی کارکردگی پر شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔
تازہ ترین