• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ،برطرف پی ایس ٹی ٹیچر کو فوری بحالی کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے برطرف پی ایس ٹی ٹیچر کو فوری بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔جسٹس قیصررشید نے ریمارکس دیئے کہ حکومت چینی اور آٹا پر خاموش رہتی ہے اور پی ایس ٹی ٹیچر کے خلاف انکوائری کرتی ہے ، کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید نے کی درخواست گزار فضل وہاب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو 2008 میں پی ایس ٹی ٹیچر تعینات کیا گیا تھا کئی سال سروس کے بعد انکے موکل کو گھوسٹ قرار دیا گیا اور انکوائری شروع کی گئی بعد ازاں 2016 میں نوکری سے برطرف کیا گیا 2017 میں سروس ٹریبونل نے اپیل پر مشروط طور پر انکوائری جاری رکھتے ہوئے بحال کر دیا تاہم نیب نے جب انکوائری شروع کی محکمہ تعلیم پر دبائو ڈالا تو سروس سے پھر ہٹا دیا گیا جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ چینی اور آٹا پر حکومت خاموش نظر اتی ہے اور پی ایس ٹی ٹیچر کے خلاف انکوائری کرتی ہے ، حکومت چینی اورآٹے کی خبر لے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کو پرائمری سکول ٹیچر کی پوسٹ پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
تازہ ترین